نیشنل ٹی ٹونٹی ٹیم؛ سیلیکشن کی متوقع  تاریخ آگئی 

Pakistan Cricket Board, PCB Selection Committee, T20 cricket, Nation T20 team, Babar Azam, New Zeeland Tour, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: nیوزی لینڈ کے ساتھ سیریز کے لئے ٹیم منتخب کرنے کے  لئے پی سی بی سلیکشن کمیٹی  ایک اور میٹنگ کرے گی۔

نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی سلیکشن کمیٹی کا مشاورتی عمل  اب تک مکمل نہیں ہوا۔  کمیٹی نیشنل ٹی ٹونٹی ٹیم کے اعلان سے قبل 7 اپریل کو  ایک اور میٹنگ کرے گی۔ 

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا فٹنس کیمپ کاکول میں جاری ہے جہاں سلیکٹرز نے قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابراعظم سے بھی مشاورت کی ہے۔

کاکول اکیڈمی میں تفصیلی مشاورت کے بعد سلیکیشن کمیٹی کے ارکان لاہور واپس آ چکے ہیں اور ٹیم کے اعلان کیلئے مشاورت کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان 8 اپریل کو متوقع ہے اور اس سے پہلے حتمی اجلاس 7 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔ ٹیم 17 یا 18 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی جس مین سے پلئینگ الیون کا انتخاب کپتان اپنی ضرورت اور سٹریٹیجی کے مطابق وقتاً فوقتاً کریں گے۔ 

معلوم ہوا ہے کہ  ہوم سیریز میں  قومی سلیکشن کمیٹی کا زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو موقع دینے کے متعلق غور کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق منتخب اسکواڈ 14 اپریل کو اسلام آباد میں جمع ہوگا اور اسی روز نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان پہنچے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے کیوی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔