ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیاسی مشاورتی اجلاس جاری ہے.
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے سربراہان شریک ہیں، جن میں مولانا فضل الرحمان، مریم نواز، رانا ثناء اللہ، اعظم نذیر تارڑ، شیری رحمان، خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، اسلم بھوتانی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنما شامل ہیں۔
قائد مسلم لیگ ن نواز شریف ویڈیو لنک پر شریک ہیں۔ وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ اجلاس کو بریفنگ دے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال بھی غور ہوگا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر سیاسی قیادت اہم فیصلے کرے گی۔