اووربلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہےگی:محسن نقوی

اووربلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہےگی:محسن نقوی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ اوربجلی چوری روکنے کےلئےکریک ڈاؤن تیز کرنے کاحکم دے دیا ۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف آئی اے لاہور زونل آفس میں اجلاس منعقد ہوا  جس میں اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔انہوں نے گزشتہ دورے کے دوران دی گئی ہدایات پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا جس کی بریفنگ  ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز ورک نے  دی۔

 محسن نقوی نے کہا کہ اووربلنگ کے ذریعے شہریوں پر بوجھ ڈالنے والے افسران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری کی جائےگی ۔ اووربلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہےگی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  کا کہنا ہے کہ  ڈسکوز کی نااہلی اور غفلت کی سزا شہریوں کو دینا قطعا قبول نہیں ہے،بجلی صارفین کواوور بلنگ میں ریلیف دیناترجیح ہے۔بجلی چوری میں ملوث سرکاری عملے کیخلاف بھی بلاتفریق ایکشن لیا جائےگا۔