ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول کی تحریک عدم اعتماد سے متعلق نئی تجویز؛ حکومتی خاتمے پر بڑا اعلان

بلاول کی تحریک عدم اعتماد سے متعلق نئی تجویز؛ حکومتی خاتمے پر بڑا اعلان
کیپشن: bilawal bhutto press conf
سورس: 24newshd
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بلاول بھٹو  نے  نیوزکانفرنس کرتے کہا وقت آگیا ہے کہ خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تحریک عدم اعتماد لائی جائے۔پیپلزپارٹی نے آئین توڑنے والے کو پہلے معاف کیا نہ اب کرے گی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نیوزکانفرنس کرتے  کہا کہ عمران خان کی سلیکشن کی وجہ سے تمام ادارے متنازعہ ہوئے، عمران خان تحریک عدم اعتماد کا مذاق اڑاتا تھا،کپتان مقابلہ کرنے کے بجائےپچ چھوڑ کر بھاگ گیا،کٹھ پتلی کی حکومت ذلیل ہوکر ختم ہوئی،کٹھ پتلی کو گرانے کی خوشی میں افطار پارٹیاں کریں گے۔

بلاول بھٹو کا کہناتھا کہ عمران خان پنجاب سے بھی بھاگنے کی کوشش کررہا ہے،پیپلزپارٹی نے آئین توڑنے والے کو پہلے معاف کیا نہ اب کرے گی
عمران خان کی سلیکشن کی وجہ سے تمام ادارے متنازعہ ہوئے،وقت آگیا ہے کہ خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تحریک عدم اعتماد لائیں۔

ہمیں عمران خان سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ نہیں چاہیے،جو ادارے عمران خان نے متنازعہ بنائے ان کے پاس داغ دھونے کا وقت ہے،ہمیں غدار قراردینے والوں کو بھرپور ردعمل نظرآئے گا،پیپلزپارٹی اور متحدہ اپوزیشن ملک بھر میں مظاہرے کرے گی،پیپلزپارٹی پنجاب میں بھی کامیاب ہوگی۔

متحدہ اپوزیشن ہمارے ساتھ مل کر عمران حکومتوں کےخلاف عدم اعتماد لائے،ملک کے عوام کو عذاب میں ڈالنے والے شخص کو فارغ کردیاگیا،سلیکٹڈ کو جمہوری طریقے سے بھگایا،چاہتے ہیں عمران خان مکمل جمہوری طریقے سے نکلے۔

اگر ہم سازش کا حصہ ہیں تو پھر گرفتار کرلیاجائے،جب تک کلیئرنس نہیں آتی ہم احتجاج کریں گے،پیپلزپارٹی پاکستان کے عوام کے لیے الیکشن لڑے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer