ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم عمران خان کا پارٹی رہنماؤں، کارکنان کو نیا ٹاسک

وزیراعظم عمران خان کا پارٹی رہنماؤں، کارکنان کو نیا ٹاسک
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیرِاعظم عمران خان و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف‬ کی زیرِ صدارت مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس،وزیراعظم کی صوبائی صدور کو درخواستوں کی وصولی کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ۔

تفصیلات کےمطابق وزیرِاعظم عمران خان و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف‬ کی زیرِ صدارت مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کی تحلیل کےبعدآئندہ انتخابات کے لئےامیدواروں کےتعین/ٹکٹوں کی تقسیم کےحوالےسےاہم امور کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم نےصوبائی صدور کو درخواستوں کی وصولی کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت دے دی۔

  وزیراعظم عمران خان کاکہناتھا کہ تحریک انصاف وفاقِ پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول ترین جماعت ہے،تحریک انصاف کا ووٹ بنک نہایت تیزی سے بڑھ رہا ہے، کارکنان انتخابات کی تیاری کریں، بہترین امیدوار میدان میں اتاریں گے اوربھرپورطریقےسےاقتدارمیں لوٹیں گے،انشاءاللہ ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer