ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں سیاسی بحران کے پیش نظر وزیراعظم آج لاہورکادورہ کریں گے

پنجاب میں سیاسی بحران کے پیش نظر وزیراعظم آج لاہورکادورہ کریں گے
کیپشن: Pm Imran Khan Visit Lahore
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈسیک: پنجاب میں سیاسی بحران کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان آج لاہورکا دورہ کریں گے.تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

اپنے دورہ کے دوران   وزیراعظم اہم ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم سے وزیراعلی عثمان بزدار، چوہدری پرویزالہی کی ملاقاتیں ہوں گی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم اتحادی جماعت کے ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔عمران خان سے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ بھی ملاقات کریں گے.

لاہور کے دورہ کے دوران وزیراعظم سے ناراض ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں کروائے جانے کا بھی امکان ہے۔ وزیر اعظم عمران خان لاہور میں کارکنان کے ساتھ افطاربھی کریں گے۔ افطار کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوگی۔