ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھمکی آمیز خط پر روس کا رد عمل بھی سامنے آگیا

دھمکی آمیز خط پر روس کا رد عمل بھی سامنے آگیا
کیپشن: Russia React On Pak Situation
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق  ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریہ زخارووا نے کہا کہ امریکا نے عمران خان کے دورہ روس کی منسوخی کے لیے دباو ڈالا، پاکستان کی جانب سے امریکی دباو مسترد کیا گیا۔

جس کے بعد دورہ منسوخ نا کرنے پر امریکہ نے عمران خان کو سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کے وزیراعظم کے خلاف اچانک تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی، ترجمان نے کہا کہ امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو نے یوکرین معاملہ پر پاکستان کے متوازن ردعمل کی مذمت بھی کی۔وزیر اعظم عمران خان نے بارہا یہ کہا تھا کہ کہ ان کے خلاف سازش کو بیرون ملک سے مالی امداد دی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے دعوت پر 23 اور 24 فروری کو ماسکو کا دو روزہ دورہ کیا، موجودہ عالمی اور علاقائی حالات کے تناظر میں ماہرین نے اس دورے کو بہت اہم قرار دیا تھا، اور اب پاکستان میں عمران خان کو اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کا سامنا ہے، جسے عمران خان امریکی سازش قرار دے رہے ہیں، جس کی وجہ یہی دورہ روس ہے۔