ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پنجاب کے سیاسی بحران سے نمٹنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا۔ ملاقات پر متحدہ اپوزیشن نے ردعمل میں کہا ہے کہ گورنر راج لگایا گیا تو سخت ردعمل دیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیراعظم اور گورنر پنجاب کی ملاقات پر حمزہ شہباز نے پیپلزپارٹی، ترین گروپ، علیم خان گروپ اور دیگر سے مشاورت شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حمزہ شہباز کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا تھا کہ اگر پنجاب میں گورنر راج لگایا گیا توبھرپور احتجاج کریں گےجس سے متعلق اپوزیشن اتحادی جماعتوں سے رابطے بھی شروع کردئیے ہیں۔