نائب کپتان شاداب خان ایک ماہ کیلئے ٹیم سے باہر، وجہ سامنے آگئی

نائب کپتان شاداب خان ایک ماہ کیلئے ٹیم سے باہر، وجہ سامنے آگئی
کیپشن: Shadab Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز)قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے سے قبل پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا،ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان بائیں پاؤں میں انجری کے باعث چار ہفتوں کےلئے کرکٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ شاداب خان جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بیٹنگ کے دوران بائیں پاؤں پر گیند لگنے کے باعث انجری کا شکار ہوئے۔انجری کا شکار ہونے پر شاداب خان کا ایکس رے کروایا گیا۔ ایکسرے میں انٹرا آرٹیکلور کیمونیکیٹڈ فریکچر تشخیص ہوا ہے۔ڈاکٹرز نے شاداب خان کے لئےچار ہفتے کا بحالی پروگرام تجویز کیاہے۔

واضح رہے کہ  پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 17 رنز سے شکست ہوئی مگر اس میچ میں بلے باز فخرزمان نے اپنے اوپر اٹھی والی ہر آواز کو خاموش کرایادیا،گزشتہ روز ہونے والے میچ میں  پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوتے 50 اوورز میں 342 زنز کا ٹارگٹ پاکستان کو دیا،جواب میں پاکستان کی جانب سے فخرزمان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار 193 رنز بنائےجو کہ ان کے کیرئیر کا بہترین سکور ہے۔

سریز کا  تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7 اپریل کو سنچورین میں کھیلا جائے گا، 10 اپریل کوپہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا، 12 اپریل کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ،14  اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک، پریٹوریا اور 16 اپریل کو چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپر اسپورٹس پارک، پریٹوریا میں کھیلا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer