ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حج منسوخ ہونے کا خدشہ

hajj 2021 Pakistan
کیپشن: hajj 2021
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: حج 2021 کی تیاریاں کورونا کی تیسری لہر کی وجہ سے حج 2021 بھی 2020 کی طرح منسوخ ہونے کا خدشہ بڑھنے لگا ۔

تفصیلات کے مطابق چند دنوں سے سعودی حکومت نے حج کے معاملات سے متعلق مکمل خاموشی اختیار کر لی ہے۔ سعودی حکومت کے ساتھ عازمین حج سے متعلق امور کی تیاریاں ٹھپ ہو گئیں۔ حکومت پاکستان کے ساتھ حج سے متعلق زیر بحث معاملات پر سعودی حکومت نے وقتی طور پر کام روک لیا ہے۔

  وزارت مذہبی امور کوشش کر رہے تھے کہ کورونا کو مدنظر رکھتے ہوئے حج کی تیاریاں بروقت کر لیں۔ وزارت مذہبی امور سعودی حکومت کی حج بارے روابط میں خاموشی سے اہم امور طے پانا باقی ہیں۔ 

 واضح رہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش ایک  مرتبہ پھر پاکستان سمیت متعدد ملکوں میں شہریوں کی اموات میں اضافہ ہو چکا ہے کہ جس کے باعث  حج 2021 بھی 2020 کی طرح منسوخ ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے،تاہم سعودی حکومت نے ابھی تک حج سے متعلق کوئی احکامات جاری نہیں کئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer