(وقاص احمد)سی ٹی ڈی کا بند روڈ پر آپریشن ، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار کر لئے۔مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواداور نقد رقم برآمد کر لی گئی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گزشتہ رات گئے بند روڈ پر آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں۔دہشت گردوں کی شناخت مجیب اللہ اور محمد حنیف طیب کے نام سی ہوئی ،مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواداور نقد رقم برآمد ہوئی ہے۔
دہشت گردمسیحی برادری کی عبادگاہوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزیدکارروائی کاآغاز کر دیا گیا ہے۔