ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے کا بین الاقوامی پروازوں سے متعلق اہم اعلان

پی آئی اے کا بین الاقوامی پروازوں سے متعلق اہم اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) پی آئی اے  نے کراچی سے کینیڈا اور برطانیہ کیلئے آپریشن معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل کی ہدایت پر کراچی سے آپریشن معطل کیاگیا ہے۔ اس سلسلے میں پی آئی اے  نےکراچی سے برطانیہ اور کینڈا جانے والی پروازیں لاھور ائیر پورٹ سے آپریٹ کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ پانچ اپریل سے نو اپریل تک لاہور سے کینیڈا اور برطانیہ کےلئے چار پروازیں آپریٹ کر یں گی۔

مانچسٹر سے اسلام آباد روانہ ہونے والی پرواز آج رات لاہور اتاری جائے گی سات اپریل کو کراچی سے ٹورانٹو جانے والی پرواز کو ری شیڈول کردیا گیا ہے، پرواز کراچی کے بجائے لاہور سے ٹورنٹو روانہ ہوگی جبکہ سات اپریل کو کراچی سے لندن جانے والی پرواز پی کے 9787 کو بھی ری شیڈول کردیا گیا ہے، پرواز کراچی کے بجائے لاہور سے لندن روانہ ہو گی۔

دوسری جانب لاہور سے ٹورانٹو جانے والی پرواز پی کے 783 واپسی پر اسلام آباد اترے گی،  آٹھ اپریل کو لاہور سے لندن کیلئے پر واز پی کے 757 روانہ ہوگی جبکہ پی کے 757 لند ن سے واپسی پر اسلام آباد لینڈ کرے گی۔  آٹھ اپریل کو لاہور اور مانچیسٹر کے لئے پی کے 709 آپریٹ ہو گی اور نو اپریل کو لاہور سے لندن کی پرواز پی کے 785 آپریٹ ہوگی۔ کراچی کی بجائے لاہور سے فلائٹس آپریٹ کرنے کے حوالے سے پی آئی اے نے شیڈول جاری کر دیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer