ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نےکل سے لاہور میں بارش کی پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات نےکل سے لاہور میں بارش کی پیش گوئی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: لاہور میں بادل منڈلانے لگے، سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی نے کل سے بارش کی پیش گوئی کر دی۔
موسم کے تیور مسلسل بدل رہے ہیں، کبھی دھوپ کبھی بادل، دن کے اوقات میں جب گرمی کا احساس بڑھنے لگتا ہے تو بادل خوشگوار موسم کا احساس بڑھا دیتے ہیں۔ لاہور یوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ محکمہ موسمیات نےکل سے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش کی پیش گوئی کر دی ہے،محکمہ مو سمیات کے مطابق نیا سسٹم لاہور میں داخل ہو چکا ہے جبکہ ہواوں نے بھی لاہور کا رخ کر لیا ہے ۔
آج لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سے کم 16 رہا ۔

 دوسری جانب  شہر  میں  فضائی آلودگی میں بھی کمی ہوگئی ہے، پہلی بار لاہور میں ایئرکوالٹی انڈکس انتہائی کم ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر کا ائیر کوالٹی انڈکس 50 تک پہنچ گیا ہے۔ شہر کو گزشتہ ایک ہفتے میں مسلسل گرین لائن میں شامل کیا جا رہا ہے اور حالیہ دنوں میں ٹریفک کی کمی، فیکٹریوں کی بندش نےلاہور کو صاف کر دیا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ 10 سال بعدایک بار پھر لاہور کی فضا کو صاف دیکھا جا رہا، آلودگی کے حوالے سے ایک ہفتے سے لاہور خطرناک زون سے باہر آگیا ہے۔

یاد رہے کہ لاہور کو آلودہ ترین شہر کہا گیا تھا، آلودگی دنیا بھر کا مسئلہ ہے، وہ چاہے فضائی ہو، آبی ہو، موسمیاتی ہو یا پھر زمینی لیکن شہر لاہور میں دیگر آلودگیوں کیساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے، انسانی سرگرمیوں کو اس آلودگی کی بڑی وجہ کہا جاسکتا ہے۔ باغوں کے شہر میں ترقیاتی منصوبے، ٹریفک کا رش، سٹیل ملز، لوڈشیڈنگ اور دھوئیں کے بادل چھوڑنے والی گاڑیاں ماحول میں زہرگھول رہی ہیں جس کی وجہ سے لاہور پنجاب کا آلودہ ترین شہر بن گیا تھا  جو کہ اب ماہرین کا کہنا ہے کہ 10 سال بعدایک بار پھر لاہور کی فضا کو صاف دیکھا جا رہا ہے۔
 

Shazia Bashir

Content Writer