ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’ چین نے کورونا وائرس پر قابو پا کر قابل تقلید مثال قائم کی ہے‘‘

’’ چین نے کورونا وائرس پر قابو پا کر قابل تقلید مثال قائم کی ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چین کے ڈاکٹرز، ماہرین کے وفد کی ملاقات، کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لئے دو طرفہ تعاون اورمشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  کا کہنا تھا کہ  چینی ڈاکٹروں اور ماہرین کی جانب سے حکومت کے اقدامات کی تعریف کی گئی چینی ڈاکٹروں اور ماہرین نےعلاج معالجہ کے ایس او پیز کو موثر قرار دیا، کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے اقدامات موثر ثابت ہو رہے ہیں۔ چینی وفد کا کہنا تھا کہ  عوام کے تحفظ کے لئے یہ اقدامات قابل تحسین ہیں، عثمان بزدار، ڈاکٹر یاسمین راشد نے چینی ڈاکٹروں سے سوالات کئے اور کہا کہ چین قابل اعتماد دوست ہے، ہر مشکل وقت میں ساتھ نبھایا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ہنا تھا کہ چین نے کورونا وائرس پر قابو پا کر قابل تقلید مثال قائم کی ہے، کورونا سے بچاؤ سدباب کے لئے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے، وباء پر قابو پانےکے لئے چین کا ماڈل دنیا کے لئے ایک نئی مثال ہے، چینی ڈاکٹروں کے مشورے اور سفارشات پر عمل کریں گے۔

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ آزمائش کی گھڑی میں دوست ہی دوست کے کام آتا ہے، چین نے ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا، وباء سے نمٹنے کے لئے چین کے تعاون کی دل سے قدر کرتے ہیں، کورونا وائرس کا پھیلاؤ جلد ازجلد اور کم ازکم جگہ پر روکا جائے، چینی ڈاکٹرز کا مشورہ گرمی میں بھی کورونا کے پھیلنے کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

 چینی ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ سماجی فاصلے کورونا وائرس سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، کم ازکم 28 دن کے لئے لاک ڈاؤن پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، متاثرہ مریض کے لئے 3 اینٹی وائرل ادویات کا استعمال مفید ثابت ہوا۔

Shazia Bashir

Content Writer