(زین مدنی ) معروف اداکارہ و ماڈل منشا پاشا نے کورونا وائرس کے باعث گھروں میں موجود لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تنہائی ختم کرنے کے لئے جانور پال لیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر منشا پاشا نے اپنے ایک ٹوئٹ میں مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ خود ساختہ تنہائی اختیار کرتے وقت اگر آپ تنہائی کا شکار ہیں تو براہ کرم باہر سے کسی جانور کو گود لے لیں ۔ اداکارہ نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ بہت سے جانور اس وقت اپنی پناہ گاہوں یا سڑکوں پر بھوک سے مررہے ہیں کیونکہ ان کی غذا کا انتظام کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ منشا نے یہ بھی کہا کہ اس عمل سے آپ کو تنہائی بھگانے میں مدد ملے گی اور وقت بھی بہت تیزی سے آگے بڑھے گا۔
Anyone who is lonely and alone during this period....please go and adopt a pet. They are dying in shelters and on the streets at the moment because theres noone to feed them. It will help in the loneliness and make the time go by much faster!
— manshapasha (@manshapasha) March 31, 2020