ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی سی آفس سے ہزاروں جعلی اسلحہ لائسنس جاری ہونے کا انکشاف

 ڈی سی آفس سے ہزاروں جعلی اسلحہ لائسنس جاری ہونے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) ڈی سی آفس لاہور میں جعلی اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا سکینڈل سامنے آگیا، محکمہ داخلہ نے ریفرنس تیار کرنے کیلئے کیس نیب کو بھیج دیا۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈی سی آفس کے ملازمین نے ہزاروں کی تعداد میں جعلی اسلحہ لائسنس بنا کر قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا ہے، انکوائری کمیٹی نے ڈی سی آفس کے 5 ملازمین کو ہزاروں جعلی لائسنسوں کا ذمہ دار قرار دیدیا۔

جعلی لائسنس بنانے میں ملوث ملازمین میں اقبال شہنشاہ، آفس سپرنٹنڈٹ وقارعلی، جونیئر کلرک رضوان شاہ، ہیڈ کلرک صفدر احمد اور جونیئر کلرک سہیل اسلم شامل ہیں، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم نے ملزمان کا کیس نیب کو بھجوا دیا ہے جس میں ذمہ داروں کیخلاف قانون کے مطابق تحقیقات کی روشنی میں ریفرنس تیار کرنے کا کہا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer