ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر صحافی اسد ساہی کو ہم سے بچھڑے 3 سال گزر گئے، دلوں میں آج بھی زندہ

سینئر صحافی اسد ساہی کو ہم سے بچھڑے 3 سال گزر گئے، دلوں میں آج بھی زندہ
کیپشن: City42- Asad Sahi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) سٹی42 کے چیف رپورٹر اسد ساہی مرحوم کو ہم سے بچھڑے 3سال بیت گئے۔ دنیائے صحافت میں 22سال گزار کر کرائم رپورٹنگ میں منفرد شناخت بنانے والے اسد ساہی مرحوم سٹی 42 فیملی کے اہم رکن تھے۔ چیف رپورٹر اسد ساہی کے قہقہے آج بھی ان کے چاہنے والوں کی سماعتوں میں رس گھول رہے ہیں۔

 اپنے پیشے سے جنون کی حد تک محبت کرنے والے اسد ساہی اپنے کیریئر کے جوبن پر47 سال کی عمر میں عارضہ قلب کے باعث انتقال کر گئے۔ اسد ساہی مرحوم آج بھی شہر کی صحافی برادری کے دلوں میں زندہ ہیں۔ اسد ساہی مرحوم کی اچانک وفات سٹی42 فیملی کے لئے ناقابل تلافی نقصان کے ساتھ شہر لاہور کے باسیوں کیلئے بھی گہرا صدمہ تھی۔ اسد ساہی نے لواحقین میں ایک بیٹی، ایک بیٹا اور دوستوں کیلئے ناقابل فراموش یادیں چھوڑی ہیں۔