ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ پولیس نے شاہد آفریدی کو سفیر کھیل مقرر کر دیا ، خصوصی شیلڈ بھی پیش

سندھ پولیس نے شاہد آفریدی کو سفیر کھیل مقرر کر دیا ، خصوصی شیلڈ بھی پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ نے لیجنڈ کرکٹر شاہد آفریدی کو کھیل کا سفیر مقرر کر دیا ، اس سلسلے میں خصوصی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا ۔

شاہد آفریدی کو سفیر کھیل مقرر کرنے کی تقریب میں آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو  نے بھی شرکت کی، شاہد آفریدی کو سفیرِ کھیل کی تقرری کی سند  بھی پیش کی گئی۔

آئی جی سندھ اور شاہد آفریدی کے درمیان شیلڈز کا بھی  تبادلہ ہوا ،اس موقع پر آئی جی سندھ نے کہا کہ سفیرِ کھیل بن کر شاہد آفریدی نے بڑا اعزاز بخشا ہے،سندھ پولیس میں کھیلوں کا فروغ ہمیشہ ترجیحات میں شامل رہا ہے۔

آئی جی سندھ کے مطابق بزنس کمیونٹی کے تعاون سے کھیلوں کے انعقاد کا خواب پورا ہوا،کھیلوں کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے،کھیلوں کے ذریعے نوجوان نسل کو منشیات سے دور رکھنا ہے۔