سٹی 42: ملک بھر میں پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹرز ہر ہفتہ کھلے رہیں گے۔
پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹرز ہفتہ کو صبح 8 سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے،ہفتہ وار پاسپورٹ ڈیلیوری کی سہولت دو ماہ تک جاری رہے گی۔شہری ہفتہ کے روز بھی اپنے تیار پاسپورٹس وصول کر سکیں گے۔
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے شہریوں کو تیار پاسپورٹس جلد وصول کرنے کا مشورہ دے دیا ۔ معمول کے دفتری اوقات میں نہ آنے والے شہری ہفتہ وار سہولت سے فائدہ اٹھائیں،چھ ماہ سے زائد عرصے تک وصول نہ کیے گئے پاسپورٹس حکومتی پالیسی کے مطابق تلف ہوں گے۔ڈی جی نے پاسپورٹ درخواست گزاروں سے بروقت پاسپورٹس وصول کرنے کی اپیل کی ۔