سٹی 42:وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا نئے صوبوں کا معاملہ کسی ایک جماعت یا صوبے کا نہیں بلکہ ایک قومی معاملہ ہے۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایکس پر بیان دیتےہوئے کہا نئے صوبوں کا معاملہ کسی ایک جماعت یا صوبے کا نہیں بلکہ ایک قومی معاملہ ہے۔چاروں صوبوں، تمام سیاسی جماعتوں اور متعلقہ فریقین کو سنجیدہ قومی مکالمے کے ذریعے اس مسئلے پر بات کرنی چاہیے،نئے صوبوں کے قیام کا مقصد عوام تک وسائل، انتظامی سہولیات اور حکومتی خدمات زیادہ مؤثر انداز میں پہنچانا ہونا چاہیے، اگر موجودہ نظام میں اصلاحات کے ذریعے عوامی مسائل حل کیے جا سکتے ہیں تو نئے صوبوں کے مخالفین اپنا مدلل مؤقف قوم کے سامنے رکھیں،کسی دوسری اسمبلی کو نئے صوبوں جیسے اہم قومی معاملے پر بحث سے روکنا غیر منطقی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے قومی اسمبلی کو نئے صوبوں کے معاملے پر بات نہ کرنے کا مشورہ ایک جذباتی سیاسی مؤقف ہے، نئے صوبوں پر بحث اب قومی سطح پر آگے بڑھے گی۔
اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو اس قومی مکالمے کا حصہ بننا چاہیے، وزیراعظم پہلے بھی اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں اور یہ دعوت آج بھی برقرار ہے، دیگر معاملات پر اختلاف اپنی جگہ، نئے صوبوں جیسے اہم قومی مسئلے پر بات چیت سے گریز نہیں ہونا چاہیے،نئے صوبوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ عوام کی رائے اور آئینی و جمہوری طریقہ کار کے مطابق ہی ہوگا،فی الحال مقصد اس اہم قومی مسئلے پر سنجیدہ، دلیل پر مبنی اور کھلا مکالمہ شروع کرنا ہے۔
نئے صوبوں کا معاملہ کسی ایک جماعت یا صوبے کا نہیں بلکہ ایک قومی معاملہ ہے۔ چاروں صوبوں، تمام سیاسی جماعتوں اور متعلقہ فریقین کو سنجیدہ قومی مکالمے کے ذریعے اس مسئلے پر بات کرنی چاہیے۔
— Dr. Tariq Fazal Ch. (@DrTariqFazal) September 4, 2026
نئے صوبوں کے قیام کا مقصد عوام تک وسائل، انتظامی سہولیات اور حکومتی خدمات کو زیادہ مؤثر انداز…