ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمعۃ المبارک کے موقع پر پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ، آئی جی پنجاب کی سخت ہدایات جاری

جمعۃ المبارک کے موقع پر پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ، آئی جی پنجاب کی سخت ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی: جمعۃ المبارک کے موقع پر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کر د ئیے ہیں۔

 انہوں نے ہدایت کی ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں اور دیگر حساس مقامات کی سکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

آئی جی پنجاب نے حکم دیا ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں، کاروباری مراکز کے اطراف اور اہم شاہراہوں پر پولیس پٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے، جبکہ تمام ڈی پی اوز سمیت سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔

عبدالکریم نے مزید ہدایت کی کہ نمازِ جمعہ کے بعد پولیس افسران مساجد میں شہریوں سے ملاقات کریں، ان کے مسائل سنیں اور موقع پر ان کے حل کے لیے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ سینئر افسران مساجد کے ذریعے شہریوں کی دہلیز تک پہنچ کر ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں۔