ویب ڈیسک : سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان 44 گیندوں پر 77 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ محمد نواز بھی 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ان کے علاوہ صاحبزادہ فرحان نے 16 اور صائم ایوب نے 11 رنز بنائے۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے حیدر علی نے 17 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل کھیلےگئے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے ہرایا تھا۔