سٹی42: پنجاب کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔راولپنڈی، اسلام آباد اور کئی دوسرے علاقوں سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جانے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔
آج جمعرات کی شب پنجاب کے کئی شہر زلزلے کے جھٹکوں سے کانپ گئے۔ اس زلزلے کے جھٹکے پختونخوا کے علاقوں میں بھی دور دور تک محسوس کئے گئے۔ اب تک کوہاٹ، شانگلہ، چارسدہ، ملاکنڈ، بٹ گرام، سوات، مہمند اور باجوڑ سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔
پنجاب میں میانوالی، بھکر، اٹک، گوجرانوالہ، میں بھی زلزلہ کو محسوس کئے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس زلزلہ کی شدت ریختر سکیل پر 5.9 ہے۔ اس کا مرکز کوہ ہندوکش میں زمین کے اندر 111 کلومیٹر گہرائی میں ہے۔
اس زلزلہ سے ہونے والے کسی نقصان کی اب تک کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔
مزید شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں دھیرکوٹ اور وادی نیلم میں بھی زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے۔
اپر دیر، لوئر دیر، نوشہرہ، ہنگو اور پاڑا چنارمیں بھی زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔
چکوال، تلہ گنگ ،کلرکہار اور گردونواح میں بھی زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے۔
جلال آباد کے جان لیوا زلزلے سے تعلق
آج شب آنے والے شدید زلزلہ کا مرکز بھی ہندوکش پہاڑ کے نیچے ٹیکٹونک پلیٹوں کے سنگم مین واقع ہے۔
جلال آباد میں چار دن پہلے شدید زلزلہ آیا تھا جس سے پندرہ سو افراد جاں بحق ہو چکے ہیں او سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔ اس تباہ کن زلزلے کے بعد سے اب تک درجنوں کم شدت کے زلزلے آئے، آج شب آنے والا زلزلہ بھی آفٹر شاکس میں شامل ہے لیکن اس کی شدت اب تک آنے والے تمام آفٹر شاکس سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔