ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکسی اسکیم کب شروع ہوگی؟ صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ بلال یاسین نے اعلان کردیا

ٹیکسی اسکیم کب شروع ہوگی؟ صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ بلال یاسین نے اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب کے وزیرِ ٹرانسپورٹ بلال یاسین نے اگلے 15 روز میں ٹیکسی اسکیم لانچ کرنے کا اعلان کردیا ۔

پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال یاسین نے پاکستان کی پہلی ٹرانسپورٹ ایکسپو سے خطاب کے دوران یہ اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ ٹیکسی اسکیم اگلے 15 روز میں لانچ کر دی جائے گی جبکہ ٹیکسی اور بائیک اسکیم کے تحت نئی گاڑیاں اور الیکٹرک بائیکس بھی شامل کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے اور اسی سلسلے میں لاہور میں پہلی ٹرام اگلے سال فروری تک چلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

بلال یاسین نے بتایا کہ پنجاب کے 41 اضلاع میں نئے طرز کے 41 ڈپو بنائے جا رہے ہیں،مزید الیکٹرک بسیں دسمبر سے سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ 2030 تک پنجاب میں 1100 الیکٹرک بسیں اور ٹرامز متعارف کرائی جائیں گی اور اگلے پانچ سے چھ ماہ میں ٹرام کو جیل روڈ اور مین بولیوارڈ پر بھی چلانے کا ہدف رکھا گیا ہے، جبکہ کنال روڈ پر ٹرام نہر کے ساتھ متعارف کرائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیور کے بغیر گاڑی چلانے کا تجربہ بھی کیا جائے گا اور 2030 تک پنجاب کی 80 فیصد ٹرانسپورٹ کو الیکٹرک کرنے کا ٹارگٹ ہے۔ اس مقصد کے لیے تقریباً 1000 چارجنگ پوائنٹس بنانے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔