ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نےعید میلاد النبیؐ کو شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریوں کوحتمی شکل دے دی

 پنجاب حکومت نےعید میلاد النبیؐ کو شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریوں کوحتمی شکل دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس میں عید میلاد النبیؐ کو شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریوں حتمی شکل دے دی گئی
تعلیمی اداروں میں سیرت النبی ﷺ پر تقریبات اور قرآن خوانی ہوگی،وزیراعلی ٰکی ہدایت پر اتحاد بین المسلمین کے اجلاس میں تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی،چھ ستمبرکے شہیدوں کے درجات کی بلندی کی خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی
محرم الحرام کے پرامن انعقاد کی حکومتی حکمت عملی اور اقدامات کو بھی سراہا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میڈیا پر پورا سال عشق رسول ﷺ کی مناسبت سے خصوصی مہم جاری رہے گی، جیلوں اور سیلاب متاثرین کے ریلیف کیمپس میں بھی محافل میلاد ﷺ ہوں گی،عشرہ رحمت اللعالمین کے دوران سیرت کانفرنسز اور محافل ہر ضلع میں منعقد ہوں گی،اجلاس میں یہ بھی اپیل کی گئی کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور مرحومین کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔
وزیراعلی پنجاب نے  سرکاری عمارتوں اور مساجد پر شاندار چراغاں کرنے کی ہدایت کی ہے ،مریم اورنگزیب نے کہا عقیدت رحمت العالمین اور عشق رسول ؐکا چراغ ہر دل میں روشن ہے۔

اجلاس میں صوبائی وزرا، سیکرٹریز اور علما کرام نے شرکت کی