سٹی 42: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کی صدارت میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں گندم، آٹا اور روٹی کے نرخ برقرار رکھنے کیلئےسخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا
فیڈ ملوں میں گندم کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا، فیڈ ملوں میں گندم کا استعمال روکنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی
پیراکےایس ڈی اوزکوگندم کی ذخیرہ اندوزی کےسدباب کیلئےخصوصی اختیارات تفویض کردیے گئے ، پیرا کو گندم کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے سخت ترین قانونی کارروائی کا ٹاسک دے دیا،سیلاب کی آڑ میں آٹے اور روٹی کے نرخ بڑھانے والوں کیخلاف ایکشن کی ہدایت کردی
گندم کی ذخیرہ اندوزی روکنےکیلئےپرائس کنٹرول مجسٹریٹ کوفوری طورپرمتحر ک کردیاگیا۔
مریم نواز نے کہا روٹی 14 اور 20 کلو آٹابیگ کا نرخ 1810 روپے سے زائد بڑھنا نہیں چاہیے،سیلاب کی آڑ میں آٹے ،روٹی کے نرخ بڑھانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، گندم کی ذخیرہ اندوزی عوام سے دشمنی کے مترادف ہے۔

