خان شہزاد:شہر میں برائلر گوشت کی بلیک مارکیٹ میں فروخت کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے.
ضلعی حکام سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کرانے میں ناکام نظر آ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شہر میں برائلر گوشت فی کلو 685 سے 700 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے، حالانکہ فارمر ریٹ زندہ برائلر 383 روپے فی کلو ہے، تاہم گوشت 425 روپے فی کلو پر فروخت کیا جا رہا ہے۔
فارمرز ضلعی حکام کے سامنے ڈٹ گئے ہیں اور سرکاری ریٹ پر برائلر فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس کے باعث صارفین کو زائد قیمت پر گوشت خریدنا پڑ رہا ہے۔