ویب ڈیسک :محکمہ موسمیات کے مطابق 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب مکمل چاند گرہن ہوگا، جسے پاکستان سمیت کئی ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق چاند گرہن کا مشاہدہ یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی امریکا کے مغربی حصے، جنوبی امریکا کے مشرقی حصے میں کیا جاسکے گا۔
علاوہ ازیں بحرالکاہل، بحرِ اوقیانوس، بحرِ ہند، آرکٹک اور انٹارکٹیکا میں بھی چاند گرہن دیکھا جا سکے گا۔
پاکستانی وقت کے مطابق 7 ستمبر کو رات 8 بجکر 28 منٹ پر چاند کی روشنی مدہم ہونے لگے گی جبکہ چاند کو جزوی گرہن لگنے کا آغاز 9 بجکر 27 منٹ پر ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ مکمل گرہن کا آغاز 10 بجکر 31 منٹ پر ہوگا اور چاند گرہن 11 بجکر 12 منٹ اپنے عروج پر ہوگا۔
مکمل گرہن کا اختتام 11 بجکر 53 منٹ پر ہوگا جبکہ جزوی گرہن کا اختتام 12 بجکر 57 منٹ پر ہوگا
چاند گرین اپنے مکمل اختتام کو 01:55 پر پہنچ جائے گا۔