ریسکیو 1122 کےاہلکاروں کے لئے بڑی خوشخبری

ریسکیو 1122،ریگولیشن،اہلکار،وزیراعلی پنجاب،سٹی42
کیپشن: Rescue 1122,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)ریسکیو اہلکاروں کی سنی گئی، 16 سال بعد سروس ریگولیشن مل گئی، ریسکیورز کی ریگولر بنیادوں پر پرموشن ہوسکے گی۔
وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی منظوری کے بعد ریسکیو 1122 کے سروس ریگولیشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کے مطابق اب ریسکیورز کو 16 سال بعد سروس ریگولیشن مل سکے گی، سروس ریگولیشنز سے ریسکیورز کی ریگولر بنیادوں پر پروموشن ہوگی، سروس ریگولیشنز کی منظوری سے ریسکیورز کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے۔