موبائل کمپنیز کا ٹیلی کام آلات کی درآمدکیلئےسٹیٹ بینک کو خط

State Bank of Pakistan
کیپشن: State Bank of Pakistan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: موبائل فون کمپنیزنے ٹیلی کام آلات کی درآمد کی اجازت کیلئےاسٹیٹ بینک کوخط لکھ دیا۔

ملک میں ہونے والی شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں نے جہاں لاکھوں لوگوں کے بے گھر اور ہزاروں افراد کو موت کی وادی میں دھکیل دیا، وہیں نجی اور سرکاری املاک کو بھی تباہ کردیا۔

سیلابی ریلوں نے متعدد اضلاع میں ٹیلی کام انفراسٹرکچر کو بھی تہس نہس کردیا ہے، جس کے بعد موبائل فون کمپنیز نے ٹیلی کام آلات کی درآمد کی اجازت کیلئے اسٹیٹ بینک کو خط لکھ دیا ہے۔

موبائل فون کمپنیز کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نیٹ ورک کی بحالی اور اپ گریڈیشن کیلئے ٹیلی کام آلات کی درآمد ناگزیر ہے، اور اسٹیٹ بینک کا درآمد کی اجازت کا عمل انتہائی لمبا اور پیچیدہ ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیز نے اپنی زیادہ تر درآمد کو چائنیز کرنسی میں تبدیل کرلیا ہے، مؤخر ادائیگیوں اور چائنیز کرنسی میں درآمد سے ڈالر پر فرق نہیں پڑے گا۔

خط میں استدعا کی گئی ہے کہ اسٹیٹ بینک 91 دن کی مؤخر ادائیگیوں پر ایل سی کھولنے کی اجازت دے، اور مجاز ڈیلرز کو چینی ین میں مؤخر ادائیگیوں پربکنگ کی ہدایت دے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ملک میں سمز اور دیگر ٹیلی کام آلات کی قلت ہے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں نیٹ ورک کی بحالی کیلئے آپریشن جاری ہے۔