ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میسج کا انتظار نہ کریں ویکسین لگوائیں، این سی او سی

میسج کا انتظار نہ کریں ویکسین لگوائیں، این سی او سی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:      نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی )  نے ہدایت کی ہے کہ  شہری  کورونا ویکسی نیشن کیلئےمقررہ وقت پوراہونے پر دوسری ڈوز کے لیئے میسج کا انتظار کیے بغیر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی ) کی جانب سے  اعلان کیا گیا ہے کہ جن  شہریوں  کی دوسری ڈوز کا   وقت ہوچکا ہے وہ  ہفتے کے سات دنوں میں 1166 پر میسج کا انتظار کیے بغیر دوسری ڈوز لگوا سکتے ہیں ۔ این سی او سی  کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا گیاہے کہ کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز کسی بھی ویکسین سینٹر سے لگوائی جاسکتی ہے ، اتوار کا دن خصوصی طور پر دوسری ڈوز کے لیے مقرر ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت  ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ سائنو فارم کی دوسری خوراک تین ہفتے بعد لگواسکتے ہیں  ، سائنو فام تین ہفتے کے بعد جبکہ سائنو ویک ، آسٹرازینکا چار ہفتے کے وقفے کے بعد لگو ائی جا سکتی ہے ۔ کچھ روز قبل وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ  کہ ملک کے 24میں سے 20 بڑے شہروں میں 18 سال یا زائد عمر کی 40 فیصد ویکسینیشن کا ہدف پورا کر لیا ہے، ملک بھر  میں کو رونا وائرس کے خلاف ویکسین لگوانے والے افراد کی یومیہ تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر