ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمشید چیمہ کے اہلخانہ کو زہر دیا گیا؟ تحقیقات شروع

 جمشید چیمہ کے اہلخانہ کو زہر دیا گیا؟ تحقیقات شروع
کیپشن: Jamshed Cheema
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعظم کےمعاون خصوصی جمشید چیمہ کےبچوں،بیوی کو زہردینے کامعاملہ، پولیس کی طرف سے معاملے کی کھوج کےلیےتحقیقات شروع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی جمشید چیمہ کے بچوں اور بیوی کو زہر دینے کے معاملے پر پولیس نے تحقیات کا آغاز کردیا ہے۔ بچوں کے بلڈ سیمپل اور معدے کے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوا دئیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانزک رپورٹ بچوں کو زہر دینےیا نہ دینے کی تصدیق کی جائے گی، زہر یا زہریلی چیز  کی نوعیت بارے رپورٹ میں حقائق کا پتہ چلے گا۔

2 روز قبل 9 سالہ احل اور 8 سالہ ارش کی طبیعت ناسازہونےپرمقدمہ درج کیا گیاتھا۔ مقدمے میں ڈرائیور، خانساماں اور باورچی کو نامزد کیا گیا۔ ملزمان مسرت جمشید چیمہ کوبھی زہر دینے کی کوشش کرتے رہے، اس حوالے سے پولیس نےملازمین سمیت 6 افراد کو حراست میں لے رکھا ہے۔