فیس بک نے سیاہ فام افراد کو بندروں سے ملانے پر معافی مانگ لی

فیس بک نے سیاہ فام افراد کو بندروں سے ملانے پر معافی مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک  نے سیاہ فام افراد کو بندروں سے ملانے پرمعافی مانگ لی ہےاور متعلقہ فیچر کو غیر فعال کر دیا ہے۔

 رپورٹ  کے مطابق فیس بک نے سیاہ فام افراد کو بندروں سے منسلک کرنے پر متعلقہ فیچر کو غیر فعال کر دیا ہے۔ یادرہے فیس بک صارفین جو حالیہ دنوں میں ایک ایسی برطانوی ویڈیوز دیکھتے رہے ہیں جن میں سیاہ فام افراد بھی موجود ہیں انہیں فیس بک کا تجویزی فیچر خود کار طریقے سے پیغامات بھیجتا رہا کہ ’بندروں سے متعلق ویڈیوز دیکھتے رہیں۔‘فیس بک کے ترجمان نے اسے ناقابل قبول غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ تجویزی سافٹ ویئر ہٹا دیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہم سب سے معافی مانگتے ہیں جنہیں یہ ناخوشگوار تجاویز دیکھنا پڑیں۔فیس بک کے سابق ڈیزائن مینیجر ڈارسی گرووز نے ٹوئٹر پر تجاویز کا سکرین شاٹ شیئر کیا تھا جس کے بعد فیس بک کو غلطی کا احساس ہوا۔