انسانی بچے کے رونے کی آواز نکالنے والا پرندہ ، ویڈیو وائرل

Child Crying -Bird
کیپشن: Child Crying -Bird
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ صرف طوطے ہی انسانی آواز کی نقل کرسکتے ہیں لیکن آسٹریلیا کے ’’ٹارونگا چڑیا گھر‘‘ میں ایک ایساپرندہ ہے جو انسانی بچے کے رونےکی آوازیں نکال سکتا ہے۔

سڈنی میں واقع ٹارونگا چڑیا گھر پچھلے کئی مہینوں سے کورونا وبا کی وجہ سے عوام کےلیے بند ہے لیکن وہاں موجود جانوروں اور پرندوں کی دیکھ بھال کےلیے چڑیا گھر  کا عملہ موجود ہوتا ہے،اسی چڑیا گھر میں ’’ سپرب لائربرڈ‘‘ کہلانے والا ایک آسٹریلوی پرندہ بھی ہے جس کا سائنسی نام Menura novaehollandiae ہے۔

کچھ روز قبل چڑیا گھر کا عملہ  یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ سپرب لائربرڈ نامی  پرندہ کسی انسانی بچے کے رونے جیسی آواز میں چیخ رہا تھا۔عملے کے ایک فرد نے اپنے سمارٹ فون کیمرے سے یہ منظر فلما لیا جسے چڑیا گھر کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کر دیا گیا۔ اب تک یہ ویڈیو تقریباً پانچ لاکھ سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر سینکڑوں کی تعداد میں تبصرے بھی کرچکے ہیں۔ 

ویڈیو میں سپرب لائربرڈ کی آواز، انسانی بچے کے رونے کی آواز سے اتنی ملتی جلتی ہے کہ ایک ٹوئٹر صارف نے یہاں تک لکھ دیا کہ اس ’’آواز کو سن کر مائیں اپنے شیرخوار بچوں کو ڈھونڈنے نکل جائیں گی۔‘‘

Sughra Afzal

Content Writer