ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متوسط طبقے کو ایک ہزار روپے ماہانہ نقد دینے کی تجویز

One Thousand Rupee
کیپشن: One Thousand Rupee
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (علی رامے) ایک اور تبدیلی، آٹے پر عوام کو دی جانیوالی سبسڈی بھی بوجھ سمجھی جانے لگی، سبسڈی کی بجائے متوسط طبقے کو 500 روپے سے ایک ہزار روپے ماہانہ نقد کیش دینے کی سفارشات تیار کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی جانب سے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے جہاں حکومت کو مختلف سفارشات پیش کی گئیں، وہیں اب سبسڈی کی بجائے متوسط طبقے کو نقد کیش دینے کی سفارشات بھی کی گئی ہیں۔

 سرکاری دستاویزات کے مطابق 500 سے ایک ہزار روپے کیش دینے پر ماہانہ 12 ارب روپے خرچ ہوں گے جبکہ آٹے اور گندم پر دی جانے والی سبسڈی پر ماہانہ 17 ارب 25 کروڑ روپے کے اخراجات آرہے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں10 لاکھ خاندانوں کونقد کیش دینے کی سفارشات پیش کی گئی ہیں، یہ ابھی سفارشات ہیں جس کی منظوری کیلئے وفاقی حکومت سے رجوع کیا گیا،، وفاقی حکومت کی منظوری سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔

 

Sughra Afzal

Content Writer