بارش میں بنک کی عمارت گرگئی،10 افراد زخمی

بارش میں بنک کی عمارت گرگئی،10 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور بارش سے جل تھل ہوگیا ،بنک کی عمارت گرگئی،ملبے تلے دب کر 10فراد زخمی ہوگئے۔کرنٹ لگنے سے امام مسجد جاں بحق ہوگیا ۔

لاہور میں موسلادھاربارش،ہرطرف جل تھل ہوگیا، کوٹ لکھپت،گرین ٹاؤن،ٹاؤن شپ کے اطراف بارش جوہرٹاؤن،ماڈل ٹاؤن،کلمہ چوک،لبرٹی کے اطراف بارش برکت مارکیٹ،یتیم خانہ،کریم بلاک کے اطراف بارش کا پانی جمع ہوگیا،اسی طرح مسلم ٹاؤن،اچھرہ،مزنگ،گلشن راوی کے اطرا ف بارش جیل روڈ،گلبرگ،ڈیفنس ،سیون اپ کے اطراف  میں بھی کئی گھنٹے بارش برستی رہی ۔

چوبرجی کے قریب نجی بینک کی عمارت گرگئی ،ملبے تلے دب کر 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق  سوئی گیس کاپائپ پھٹنے سے بینک کی چھت گری، ریسکیو 1122کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

رائیونڈ کے علاقہ بابلیانہ مدرسے کا امام مسجد کرنٹ لگنے سے جاں بحق  ہوگیا ،ا مام مسجد  کی چھت پر مٹی ڈالتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا۔جاں بحق ہونے والے امام مسجد کی شناخت محمد شہزاد کے نام سے ہوئی ہے جو تحصیل جتوئی ضلع مظفرگڑھ رہائشی تھا ۔ رائیونڈ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ 

یاد رہے گزشتہ رات سے ہونے والی بارش سب سے زیادہ پانی والا تالاب میں 135 ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔فرخ آباد132، لکشمی چوک131، گلبرگ 100 ملی میٹر،جوہرٹاؤن95، تاجپورہ89، پنجاب یونیورسٹی 82،گلشن راوی81، سمن آباد80، چوک ناخدا 78،نشترٹاؤن75، ایئرپورٹ70، اقبال ٹاؤن 50،اپرمال75، جیل روڈ48 اور مغلپورہ 50 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

علاوہ ازیں والٹن،مال روڈ،شملہ پہاڑی،ریلوے سٹیشن،دوموریہ پل،موچی گیٹ،انارکلی،گوالمنڈی،صدرکینٹ،جوڑے پل،مغلپورہ،ہربنس پورہ ،فتح گڑھ،لال پل،تاج پورہ،سلامت پورہ،جنرل ہسپتال،مرغزارکالونی،جہانگیرپارک، دھرم پورہ،مغلپورہ،گڑھی شاہو،شالیمارکےاطراف مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ساندہ،اسلام پورہ،شام نگر،میوہسپتال،داتادربار،بادامی باغ،آزادی چوک،شاہدرہ،واپڈاٹاؤن،کلفٹن کالونی،وحدت،جلوموڑ،صحافی کالونی،لکھوڈیر،محمود بوٹی اورواہگہ کے اطراف بارش میں بھی بارش کے برسنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

دوسری جانب ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نےشہر کےمختلف علاقوں کا دورہ کیا،لکشمی چوک میں نکاسی آب کا جائزہ لیا۔شہر میں پہلےسپیل کے دوران 109 دوسرے میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،جبکہ مجموعی طور پر اب تک پانی والا تالاب میں 135 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ایم ڈی واسا کا کہنا ہےکہ نکاسی آب کے لئے کوشاں ہیں،سید زاہد عزیز کے مطابق تمام پونڈنگ پوائنٹس کو 3 سے 4 گھنٹوں میں کلیئرکردیا جائیگا،100 فیصد نکاسی کا عمل مکمل ہونےتک فیلڈ میں رہینگے،تمام انڈرپاسسز کلیئرکردئیے گئےہیں،ایم ڈی واسا کے مطابق واسا کےزیر انتظام تمام ڈسپوزل اسٹیشنز فعال ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer