ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان، الرٹ جاری

اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان، الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا، جس کے تحت اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقو ں میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔ 

 این ڈی ایم اے کے مطابق بڑے دریاؤں بشمول دریائے جہلم،راوی، ستلج کے بالائی علاقوں میں بھی بارشوں کا امکان ہے ۔ پنجاب میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، حافظ آباد، سرگودھا اور خوشاب میں بارشیں متوقع ہیں۔ اسکے علاوہ خیبر پختونخواہ میں چترال، دیر، ہری پور، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم اور مانسہرہ میں وقفے وقفے بارشوں کا امکان ہے۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ابیٹ آباد، بنوں، بونیر، ہزارہ، پشاور صوابی، وزیرستان اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔سندھ میں کراچی، جامشورو، ٹھٹہ،بدین،سجاول، تھرپارکر اور عمر کوٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

 این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرمیں ممکنہ بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ کے واقعات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈزکے خطرے کے پیشِ نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ موسم اور سڑکوں کی صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے ریڈیو، ٹی وی اور پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ سے راہنمائی لیں ۔ 

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر تمام متعلقہ اداروں کو بر وقت معلومات کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے۔ این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔ مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر فوری عمل کریں اور ہنگامی حالات میں متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔