ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر قانونی حوالہ ہنڈی اور کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزم گرفتار

غیر قانونی حوالہ ہنڈی اور کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایف آئی اے کراچی زون نے کارروئی کے دوران غیر قانونی حوالہ ہنڈی اور کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزم گرفتار کرلیے۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ کارروائی ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی ہدایت پر اینٹی کرپشن سرکل کراچی کی ٹیم نے انجام دی۔ جس کے دوران غیر قانونی حوالہ ہنڈی اور کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزم گرفتار کیے گئے، اِن افراد کی شناخت عبدالواسع اور دانیال خضر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان کو شاہراہِ فیصل اور ٹیپو سلطان روڈ کراچی سے حراست میں لیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان غیر قانونی طریقے سے ملکی و غیر ملکی کرنسی کی منتقلی میں ملوث تھے اور حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم بیرون ملک بھجواتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ روپے نقدی برآمد کی گئی، جبکہ ان کے موبائل فونز اور دیگر شواہد بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں جن سے غیر قانونی لین دین سے متعلق اہم معلومات حاصل ہوئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان برآمد شدہ رقم کے حوالے سے تسلی بخش وضاحت پیش نہ کر سکے، جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔