ملک اشرف : پی ٹی آئی رہنمااعجازچودھری کوسانحہ نومئی کی سزائیں،سزاوں کیخلاف دائر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی، ہائیکورٹ اپیلوں پر 7 اکتوبر کوسماعت کرے گی۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ سماعت کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ خان لودھی پیش ہوں گے۔اعجاز احمد چودھری نے سانحہ 9 مئی 2023 کے واقعات کے مختلف مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزاؤں کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ ٹرائل کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو چار مختلف مقدمات میں دس دس سال قید کی سزا سنائی تھی۔