ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساگو دانہ: فائدہ مند یا نقصان دہ؟ ماہرین نے خبردار کردیا

ساگو دانہ: فائدہ مند یا نقصان دہ؟ ماہرین نے خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ساگو دانہ ایک غذائیت سے بھرپور غذا ہے جو کئی پکوانوں میں استعمال کی جاتی ہے، جیسے کہ کھچڑی، کھیر اور مختلف اسنیکس۔ اس میں پروٹین، آئرن، میگنیشیم، فائبر، زنک اور کاربوہائیڈریٹس جیسے اہم غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں، جو اسے ایک توانائی بخش غذا بناتے ہیں تاہم ساگو دانہ ہر کسی کے لیے فائدہ مند نہیں۔ کچھ افراد کی صحت پر اس کے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، خاص طور پر اگر مخصوص طبی مسائل پہلے سے موجود ہوں۔

اگر آپ کو ہاضمے کے مسائل کا سامنا ہے، تو ساگو دانہ ان میں اضافہ کر سکتا ہے۔ نیشنل لائبریری آف میڈیسن کے مطابق، اس میں زنک اور فائبر کی زیادہ مقدار قبض، اپھارہ، متلی، پیٹ درد اور الٹی جیسے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔ فائبر کا زیادہ ہونا بعض افراد کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی ساگو دانہ نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ اس میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے خون میں شوگر کی سطح تیزی سے بڑھ سکتی ہے، جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے خطرناک ہے۔ خاص طور پر اگر کسی کو ہائی بلڈ شوگر یا ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ ہو، تو اسے یہ غذا احتیاط سے یا بالکل نہیں کھانی چاہیے۔

وہ افراد جن کا بلڈ پریشر پہلے ہی کم رہتا ہے، انہیں بھی ساگو دانہ سے گریز کرنا چاہیے۔ اس میں پوٹاشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو بلڈ پریشر کو مزید کم کر سکتی ہے۔ اگر آپ بلڈ پریشر کم کرنے والی دوا لے رہے ہیں تو ساگو دانہ کھانے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا لازمی ہے، تاکہ مزید پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔

ساگو دانہ کا ایک اور پہلو یہ ہے کہ یہ وزن بڑھانے والی غذا تصور کی جاتی ہے، کیونکہ اس میں کیلوریز اور کاربوہائیڈریٹس کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔ اگر آپ وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو ساگو دانہ آپ کے لیے موزوں انتخاب نہیں۔

گردے کے مسائل، خاص طور پر گردے میں پتھری کی صورت میں، ساگو دانہ مزید مسائل پیدا کر سکتا ہے۔ اس میں کیلشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو گردے کی پتھری کے امکانات کو بڑھا سکتی ہے۔ ایسے مریضوں کو یہ غذا ترک کر دینی چاہیے۔

یاد رہے کہ ساگو دانہ یقیناً ایک فائدہ مند غذا ہے لیکن ہر کسی کے لیے نہیں۔ اگر آپ کسی بھی طبی مسئلے سے دوچار ہیں، تو ساگو دانہ استعمال کرنے سے پہلے معالج سے مشورہ کرنا بہتر ہے۔ اس سے نہ صرف آپ غیر ضروری پیچیدگیوں سے بچ سکتے ہیں بلکہ اپنی صحت کو بہتر انداز میں برقرار رکھ سکتے ہیں۔