ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کیلئے میچ آفیشلز  اعلان

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کیلئے میچ آفیشلز  اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا عذر:پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آنے والی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کیلئے رنجن مدوگالے میچ ریفری مقرر  کر د یئے گئے،پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،راڈنی ٹکر اور کرسٹوفر براؤن پہلے ٹیسٹ کے آن فیلڈ امپائرز ہوں گئے،دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا،کرسٹوفر براؤن اور سائقَت شرف الدولہ آن فیلڈ امپائرز ہوں گے،پہلے ٹی 20میچ میں آصف یعقوب ،راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز ہونگے،دوسرے ٹی 20 میچ میں آصف یعقوب ،راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز ہونگے۔

تیسرے ٹی 20میچ میں راشد ریاض ،فیصل آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے،پہلے ون ڈے میں سائقَت شرف الدولہ ،آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرز ہونگے،دوسرے ون ڈے میچ میں ایلکس وارف ،احسن رضا آن فیلڈ امپائرز ہوں گے،تیسرے ون ڈے میں سائقَت شرف الدولہ ،فیصل آفریدی آن فیلڈ امپائرز مقرر کر دئیے گئے۔

سیریز کے تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔