ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوشت کی قیمت مقرر، دودھ کی قیمت میں اضافہ

Karachi, City42, Commissioner Karachi Notification, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے کراچی کی شہری انتظامیہ نے بکرے اور گائے کے گوشت قیمت مقرر کی ہے، بیف اور بکرے کے گوشت کی نئی قیمت فروخت مقرر کردی۔

کمشنر  کراچی کے اعلامیہ کے مطابق  کراچی میں بکرے کا فی کلو گوشت کی قیمت 1540 روپے اور بیف بغیر ہڈی کی قیمت 950 روپے فی کلو مقرر  کی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ شہر بھر کی مارکیٹوں میں گوشت من مانی قیمتوں پر فروخت ہو رہا ہے۔ بعض علاقوں میں بچھیا کا گوشت 11 سو روپے جب کہ بکرے کا گوشت 2000 سے زائد روپے فروخت کیا جارہا ہے.

 دوسری جانب کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ کی سرکاری قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔ سرکاری قیمت 20 روپے اضافہ کرکے 200 روپے فی کلو مقرر کردی گئی۔

ان قیمتوں کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق فوری ہوگا۔ کسی بھی انفرادی یا ایسوسی ایشن کوئی دعوتی قیمت کی لسٹ جاری کرنے پر خلاف ورزی ہوگی۔ تمام ریٹیلرز کو سرکاری قیمت پر بکرے کا گوشت اور بیف فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تمام دکانداروں کو سرکاری قیمت آوایزاں کر نے کی بھی ہدایت  کی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا گیا۔

کمشنر کراچی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق گائے کا گوشت بغیر ہڈی والا 795 روپے فی کلو،  گائے کا گوشت ہڈی والا فی کلو قیمت 635 روپے، بچھیا کا گوشت بغیر ہڈی والا 950 روپے، بچھیا کا گوشت ہڈی والا فی کلو 800 روپے فروخت کیا جائے گا۔

نوٹفیکشن میں قصابوں کو پابند کیا گیا ہے کہ سرکاری قیمت سے الگ کوئی بھی انفرادی یا ایسوسی ایشن ریٹ جاری نہیں کرسکتا۔