حیدرآباد الیکٹرک کمپنی کے 9 ایس ڈی او استعفے دے کر چلے گئے

HESCO, Hyderabad Electric Company, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: حیدرآباد الیکٹرک کمپنی حیسکو  کی موجودہ پالیسیوں سے صارفین کے ساتھ ساتھ افسران بھی پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ حیسکو میں نئے تعینات ہونے والے 9 ایس ڈی اوز نے نوکریوں سے استعفے دے دیے۔

  معلوم ہوا ہے کہ حیسکو  کے چیف نایگزیکٹو نے 9 ایس ڈی اوز کے استعفے منظور کرلیےہیں۔
 استعفے دینے والے ایس ڈی اوز کا مؤقف ہے کہ  بجلی چوری اور واجبات کی وصولی کے نام پر ہراساں کرتے ہوئے مسلسل 20, 20 گھنٹے کام لیا جارہا ہے۔