شہری کے لمبے قد سے لوگ حیران، ویڈیو منظرعام پر

Meet the man who might be the tallest in the UAE
کیپشن: tallest man
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر عبدالجبار فضل نامی شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی جس کے دراز قد کو دیکھنے والے حیران رہ گئے، عبدالجبار فضل ابوظہبی میں ایمریٹس پیلس ہوٹل میں پچھلے چھ مہینوں سے' doorman' کا کام کررہا ہے، سوشل میڈیا پر عبدالجبار فضل نے اپنے لمبے قد کے فوائد اور نقصانات بتائے۔

تفصیلات کےمطابق عبدالجبار فضل کو متحدہ عرب امارات میں خریداری کرنا ناممکن لگتا ہے،عبدالجبار نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہوٹل میں آنے والے لوگ ان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں،عبدالجبار  کا قد 7 فٹ 5 انچ ہے،  دنیا کے سب سے لمبے آدمی کا گنیز ورلڈ ریکارڈ ٹائٹل ترکی سے تعلق رکھنے والے سلطان کوسن کے پاس ہے جس کا قد 251 سینٹی میٹر(یعنی 8 فٹ دو انچ) سے زیادہ ہے۔

عبدالجبار فضل کا کہناتھا کہ میں ہوٹل میں کام کرتا ہوں اس دوران دن میں تین سے چار گھنٹے تصویریں بنانے میں صرف ہوجاتے ہیں،تقریباً ہر روز 2,000 سے زیادہ تصویریں کھینچی جاتی ہیں۔2009 میں گنیز ورلڈ ریکارڈز نے مجھ سے رابطہ کیا وہ ایک دن میں تین بار آئے اور میری پیمائش کی۔

اس کے بعدانہوں نے مجھے بلایا اور کہا 'آپ متحدہ عرب امارات میں سب سے لمبےشخص ہیں اور دنیا میں تیسرے نمبر پر ہیں،58 سالہ فضل کا کہناتھا کہ مجھےیہ معلوم نہیں ہے کہ اس کے پاس یہ ریکارڈ ہے یا نہیں۔

مزید بات کرتے کہا کہ مجھے اپنے لمبے قد کا فائدہ یہ ہے کہ مجھے لایٹ تبدیل کرنی ہوتو کسی ٹیبل کی ضرورت پیش نہیں آتی، اونچی الماری سے کچھ نکالنا یا رکھنا ہو تو مشکل نہیں لگتا۔

اپنے لمبے قد کے نقصانات کے بارے بتاتے کہا کہ اکانومی کلاس میں سفر نہیں کرسکتا کیونکہ سیٹیں چھوٹی ہوتی ہیں، بعض اوقات ایمریٹس ایئرلائنز اور اتحاد ایئر لائنز میرے لئے کشادہ جگہ کا انتظام کرتے ہیں تاکہ سفر آسانی سے ہوسکے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer