پاکستان ریلوے نےٹرین آپریشن سےمتعلق وضاحت جاری کر دی

Pakistan Railway
کیپشن: Pakistan Railway
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  ریلوے پاکستان  کی جانب سے کراچی سے ٹرین سروس معطلی سے متعلق وضاحت جاری کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ حکومت نے ایک بار پھر کراچی سے ٹرین سروس کو بند کر دیا ہے۔حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے نے سندھ سے سیلاب کے باعث ایک ماہ سے زائد عرصے تک معطل رہنے والی ٹرین سروس کو دوبارہ بحال کر دیا ہے۔دوسری جانب ریلوے پاکستان نے اس خبر کو جعلی قرار دیتے ہوئے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ پہلے سے چلنے والی تمام ٹرینیں معمول کے مطابق روانہ ہوں گی، ہماری پہلی ترجیح مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، ٹرین اسی وقت روانہ ہوتی ہے جب ہمارے انجینئرز ٹریکس کو فٹ قرار دیتے ہیں۔

ریلوے پاکستان کا کہنا ہے کہ کراچی تک چلنے والی خیبر میل اور رحمٰن بابا ایکسپریس معمول کے مطابق روانہ ہوں گی، ہمارے وعدے کے مطابق کراچی تک کل سے مزید تین ٹرینوں (قراقرم، پاک بزنس، کراچی ایکسپریس) کے آپریشن کا آغاز ہو جائے گا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-10-04/news-1664868601-3971.jpg

یاد رہے کہ اتوار کے روز کراچی سے پہلی ٹرین رحمٰن بابا ایکسپریس راولپنڈی کے لیے روانہ ہو گئی تھی۔