ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

T20 World Cup 2021 tickets online
کیپشن: T20 World Cup 2021
سورس: icc
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹی 20 کا عالمی میلہ سجنے کو تیار ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی20 ورلڈکپ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کر دیا ہے۔ عالمی کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک عمان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ورلڈکپ مقابلوں کے دوران اسٹیڈیمز کی کُل گنجائش کے مقابلے میں 70 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہوگی۔ کرکٹ شائقین دنیا میں کہیں سے بھی ٹکٹس کی آن لائن بکنگ کراسکتے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک عمان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ عالمی کپ کا پہلا مرحلہ 17 سے 22 اکتوبرتک عمان جبکہ دوسرا مرحلہ 23 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔
پاک بھارت ٹاکرا 24 اکتوبر کو ہوگاجبکہ سیکورٹی کا بہانہ بنا کر پاکستان سے بھاگنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم سے 26 اکتوبر کو دو دو ہاتھ ہوں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer