نواز شریف کو سائنو ویک کے بعد ایک اور ویکسین لگ گئی

Nawaz Sharif corona vaccination
Nawaz Sharif

ویب ڈیسک: ویکسی نیشن کی جعلی انٹریاں نہ رک سکیں، نواز شریف کو سائنو ویک کے بعد کین سائنو کی سنگل ڈوز بھی لگا دی گئی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ویکیسن کی جعلی انٹریاں مذاق بن گیا، 22 ستمبر کو نواز شریف کو سائنو ویک کی پہلی ڈوز خواجہ سعید ہسپتال میں لگائی گئی اور ٹھیک 11 دن بعد کین سائنو سنگل ڈوز لگا کر سابق وزیر اعظم کو لندن بیٹھے ویکسینیٹ کر دیا گیا۔ نواز شریف کی دوسری ڈوز کے پارشل سٹیٹس کے مطابق نواز شریف کو تین اکتوبر کو کین سائنو کی سنگل ڈوز لگائی گئی۔سنگل ڈوز ناروال کے پبلک سکو میں لگائی گئی۔

ادھر نواز شریف کی جعلی انٹری کی خبر چلنے کے بعد محکمہ صحت نے ویب سائٹ سے انٹری کا ڈیٹا ہٹا دیا، محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ انکوائری کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل سندس ارشاد، منیجر ہسڈو خالد شریف اور سی ای او ہیلتھ ناروال شامل ہیں۔ 

انکوائری کمیٹی 24 گھنٹوں میں محکمہ صحت کو رپورٹ پیش کرے گی یاد رہے نواز شریف کی پہلی ڈوز لگانے ولے افراد کے خلاف محکمہ صحت اور ایف آئی کی انکوائری کمیٹی کام کررہی ہے جس میں تین افراد کی نشادہی کی گئی تھی جن میں دو افراد گرفتار ہیں۔