زندہ دلان لاہور کیلئے بزدار حکومت کا ایک اور تحفہ

Lahore City
کیپشن: Lahore Azadi Chowk
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: زندہ دلان لاہوریوں کیلئے اچھی خبر،گلبرگ سے موٹروے ایم ٹو تک ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بنائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے منصوبے کی اصولی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال، اسد کھوکھر، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گلبرگ سے موٹروے ایم ٹو تک ایلیویٹڈ ایکسپریس وے منصوبے کی اصولی منظوری دی۔ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کینال بینک روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، ملتان روڈ، بند روڈ سے بابو صابو تک بنے گی۔

ایلیویٹڈ  ایکسپریس وے سے لاہور کی تقریباً بڑی سڑکیں منسلک ہوں گی جبکہ بس کے لئے گزر گاہ بھی بنائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ لاہور کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر میگا منصوبے شروع کئے ہیں۔ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے شہریوں کو آمد و رفت میں بے پناہ سہولت میسر آئے گی۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بننے سے لاہور کی مصروف سڑکوں پرٹریفک کے دباؤ  میں 65 فیصد تک کمی ہوگی۔