ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پینڈورا پیپرز، عمران خان کا پاکستانیوں کیخلاف تحقیقات کا اعلان

PM Imran Khan
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ بڑے مالیاتی اسکینڈل ’ پینڈورا پیپرز‘ میں شامل پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پینڈورا پیپرز اسکینڈل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پینڈورا پیپرز میں اشرافیہ کی غیرقانونی طریقے سے حاصل کی گئی، دولت کو ایکسپوز کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ میری دو دہائیوں پر مشتمل جدوجہد یہ کہتی ہے کہ ممالک غریب نہیں ہوتے دراصل کرپشن غربت کا سبب بنتی ہے، پیسہ لوگوں پر نہیں لگایا جاتا، وسائل کی چوری قدر میں کمی کا باعث بنتی ہے اور غربت کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کی اموات ہوتی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ جس طرح ایسٹ انڈیا کمپنی نے ہندوستان کی دولت لوٹی اسی طرح ترقی پذیر ممالک کے سربراہان کر رہے ہیں، بدقسمتی سے امیر ممالک کو اس اعلیٰ سطح چوری کو روکنے میں کوئی دلچسپی نہیں اور نہ ہی چوری شدہ رقم واپس کرنے میں ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میری حکومت پینڈورا پیپرز میں سامنے آنے والے تمام پاکستانیوں کی تحقیقات کرے گی اور کسی بھی شہری کی کرپشن ثابت ہوئی تو تادیبی کارروائی کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ماحولیاتی آلودگی کی طرح اس ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائے۔