ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی نے مصباح الحق اور اظہر علی کو طلب کرلیا

پی سی بی نے مصباح الحق اور اظہر علی کو طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کے معاملےپر ہیڈ کوچ مصباح الحق اور ٹیسٹ کپتان اظہر علی آئندہ ہفتے چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مصباح الحق اور ٹیسٹ کپتان اظہر علی چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں ہیڈ کوچ اورٹیسٹ کپتان وزیر اعظم سے ملاقات کے پر اپنا موقف پیش کریں گے، مصباح اور اظہر نے وزیر اعطم سے ملاقات میں ادارہ جاتی کرکٹ کا معاملہ اٹھایا تھا.  قومی ٹیم کے بڑوں نے پی سی بی کواعتماد میں لئے بغیر پیٹرن سےملاقات کا وقت لیا تھا۔

چیف ایگزیکٹیو کی مصروفیات کے سبب گذشتہ ہفتے ملاقات نہیں ہوسکی تھی مصباح الحق اور اظہر علی کی وسیم خان سے بدھ یا جمعرات کو ملاقات متوقع ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer